مفتاح اسماعیل ایل این جی ریفرنس میں نیب کے روبرو پیش نہ ہوئے

اپ ڈیٹ 20 مئ 2020 09:31am
فائل فوٹو

راولپنڈی :مسلم لیگ (ن)کے رہنماء مفتاح اسماعیل ایل این جی ریفرنس میں نیب کے روبرو پیش نہ ہوئے ،اپنے وکیل کے ذریعے نیب پنڈی سے سوالنامہ وصول کیا ۔

قومی احتساب بیورو نے ایل این جی کیس کے ضمنی ریفرنس میں بیان ریکارڈ کرنے کیلئے مفتاح اسماعیل کو آج طلب کر رکھا تھا تاہم  مفتاح اسماعیل کے بجائے ان کے وکیل نیب پنڈی میں پیش ہوئے ۔

مفتاح اسماعیل نے وکیل کے ذریعے نیب کا سوالنامہ وصول کیا ،جس میں انہیں 2ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔