آٹے کی قیمت میں اضافہ

شائع 29 مئ 2020 01:47pm

فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

بیس کلو گرام آٹے کا تھیلا ایک سو بیس روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔

فلورملز مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 120 روپے مہنگا کر دیا گیا، آٹےکاتھیلا805روپےسےبڑھ کر925روپےہوگیا۔

مالکان کا کہنا ہے کہ  اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونےسے قیمت بڑھائی گئی۔