عبدالستار ایدھی کی وفات سے لاکھوں لوگ یتیم ہوگئے، خورشید شاہ

شائع 09 جولائ 2016 08:35am

 

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

سکھر:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ عبدالستار ایدھی کی وفات سے لاکھوں لوگ یتیم ہوگئے ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ  انہوں نے ہر مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت  اورلاوارث بچوں کی کفالت کی، ان کی خدمات کو کسی طورفراموش نہیں کیا جاسکتا۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عبدالستارایدھی دکھی انسانیت کےہمدرد تھے،انہوں نےہرمشکل وقت میں انسانیت کی خدمت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'عبدالستار ایدھی فقیر صفت انسان تھے'۔