عبدالستار ایدھی کی وفات سے لاکھوں لوگ یتیم ہوگئے، خورشید شاہ
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہسکھر:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ عبدالستار ایدھی کی وفات سے لاکھوں لوگ یتیم ہوگئے ہیں۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہر مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت اورلاوارث بچوں کی کفالت کی، ان کی خدمات کو کسی طورفراموش نہیں کیا جاسکتا۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عبدالستارایدھی دکھی انسانیت کےہمدرد تھے،انہوں نےہرمشکل وقت میں انسانیت کی خدمت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'عبدالستار ایدھی فقیر صفت انسان تھے'۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔