پاکستان اور امریکا کے تعلقات 7دہائیوں پر محیط ہیں، طارق فاطمی

شائع 06 دسمبر 2016 05:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

واشنگٹن:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات 7دہائیوں پر محیط ہیں۔

واشنگٹن میں امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہا ہے کہ  آپریشن کی بدولت پاکستان میں دہشت گردی میں کمی واقع ہوئی ہےاور انتہاپسندی کا خاتمہ کرنے کیلئےپاکستان نیشنل ایکشن پلان پرعمل پیراہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی سے نجات کیلئےمتحدہے،اس مقصد کیلئے پاکستان کےقبائلی اورسرحدی علاقوں میں 2لاکھ فوجی آپریشن میں مصروف ہیں، اب تک دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کے 5ہزارجوان شہیدہوچکے ہیں۔

طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان افغانستان سمیت خطےمیں قیام امن کیلئےکرداراداکررہاہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےصدارتی ذمےداریاں سنبھالنے کے بعد دوطرفہ بامعنی تعلقات کافروغ چاہتےہیں۔

طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان علاقائی اوربین الاقوامی سطح پر اپنا کرداراداکرناچاہتاہےاورامریکاآمدکا مقصدنئی انتظامیہ کےساتھ رابطے استوارکرناہے۔

طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان افغانستان سمیت خطےمیں قیام امن کیلئے  کردار ادا کررہا ہے۔