چنیوٹ :سنگدل باپ نے5بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
فائل فوٹوچنیوٹ :چنیوٹ میں بیوی سے جھگڑے پر سنگدل باپ نے اپنے 5 بچوں کو گلادبا کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے تھانہ محمد والا کی حدود میں سنگدل باپ نے قیامت ڈھادی۔
پولیس کے مطابق ،منگل کے روز نواحی گاوں دلیل والا کے رہائشی محمد حسین کی اپنی بیوی سے گھریلو ناچاقی چل رہی تھی۔جس کی بناء پر طیش میں آکر محمد حسین نے اپنے 5بچوں کو گلادباکر موت کے گھاٹ اتاردیا اور ملزم نے خودکشی کرلی۔
مقتول بچوں میں 8 سالہ اقراء،6 سالہ وقاص،5 سالہ شہزاد، 3 سالہ عثمان اور 2سالہ رضوان شامل ہیں۔
تھانہ محمد والا پولیس نے لاشیں تحویل میں لےکر پوسٹ مارٹم کیلئےاسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔