پاناما پیپرز کیس:پی ٹی آئی موجودہ بینچ سے فیصلہ لینے کی خواہش مند

شائع 06 دسمبر 2016 06:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پاناما پیپرزکیس میں تحریک انصاف کمیشن کے بجائے موجودہ بیچ سے فیصلہ لینے کی خواہش مند ہے ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کے باہر بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ' جھوٹوں کی داستان سننے آئے ہیں اللہ نہ کرے کہ پاناما پرکوئی کمیشن بنے،لمبی تاریخیں نہ پڑیں ، کیس جلد ختم ہو'۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے  کیس آخری مرحلے میں داخل ہونے کی نوید سنا دی ۔

انہوں نے کہا حکومت مفلوج ہوکررہ چکی ہے، پوری حکومت سپریم کورٹ میں ایک شخص کا دفاع کررہی ہے،شاہ محمود نے کمیشن کو ٹرک کی بتی سے تشبیہ دی۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھاکہ پاکستان کی تاریخ سپریم کورٹ میں لکهی جارہی ہے پریشان قیادت روزانہ نئی دستاویزات دے رہی ہے سب جانتےہیں فلیٹ قطری کے نہیں نوازشریف کے ہیں ۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ سے کرپٹ حکمرانوں کا تابوت نکلے گا۔