آرمی چیف سے برطانوی کمانڈر جوائنٹ آپریشنز کی ملاقات

اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2016 11:03am
فائل فوٹو فائل فوٹو

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے برطانوی کمانڈرجوائنٹ آپریشنزنے ملاقات کی۔

برطانوی کمانڈرجوائنٹ آپریشنزنے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیاجہاں لیفٹیننٹ جنرل سرجان لوریمراورآرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی ملاقات میں علاقائی سلامتی، دوطرفہ دفاعی تعاون اورپیشہ وارانہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، برطانوی کمانڈرنے انسداد دہشت گردی کی جنگ میں قربانیوں اورکامیابیوں پرپاک فوج کوخراج تحسین پیش کیا ۔

 برطانوی کمانڈر نے کہاکہ پاک فوج نے علاقائی امن و استحکام میں کلیدی کرداراداکیا ۔