شیخوپورہ:سی ٹی ڈی کی کارروائی،4 دہشت گرد ہلاک
فائل فوٹوشیخوپورہ :شیخوپورہ میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی )نے جمعرات کو ایک کارروائی کے دوران 4دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ،شیخوپورہ میں 7سے 8دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
چھاپہ مار ٹیم نے دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کی وارننگ دی مگر انہوں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3سے 4دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہوگئے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، کلاشنکوف اور دیگر ہتھیار برآمد کرلئے گئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو شہر کے حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔