آرمی چیف کا پی آئی اے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار
فائل فوٹوراولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حویلیاں کے قریب پی آئی اے کے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حویلیاں میں طیارہ حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج اور دکھ ہے،اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کےغم میں برابرکےشریک ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،طیارے حادثے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی اورذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔