افغان سرزمین ہمارے کیخلاف استعمال ہو رہی ہے،پاکستان
فائل فوٹواسلام آباد: دفترخارجہ نے جمعرات کوکہا کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے اسلام آباد میں میڈیا کوبریفنگ میں کہاکہ حقانی نیٹ ورک، داعش، تحریک طالبان سمیت تمام بڑے دہشت گرد گروپ افغانستان کے اندر سے کام کر رہے ہیں۔
'جولائی سے لیکر اب تک 8بڑے دہشت گرد افغان سرزمین پر ہی مارے گئے'۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان پاکستان پر الزامات لگانے کی بجائے اس برائی کے خاتمے میں اسلام آباد سے تعاون کرے۔
' بھارتی خفیہ ادارے را کے تعاون سے افغان سرزمین کو پاکستان کےخلاف استعمال ہونے کو روکا جائے'۔
ترجمان نے بتایاکہ پی آئی اے طیارے کے حادثے پر دنیا بھر سے افسوس کے پیغامات آئے ۔
انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے آنے والے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کا عالمی برادری سے مطالبہ ہوگاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کا نوٹس لیں ۔
نفیس ذکریا کا کہناتھاکہ پاکستان ، امریکا کی نئی منتخب قیادت سے بہترین تعلقات چاہتاہے ، اس مقصد کیلئے معاون خصوصی طارق فاطمی امریکا گئے ہیں اور وہ وہاں اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔