پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں،حد نگاہ صفر،موٹروے بند

اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2016 07:40am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔صبح کے اوقات میں حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹروے کو بند کردیا گیا۔

پنجاب میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی دھند نے بھی اپنا زور دکھانا شروع کردیا۔

فیصل آباد اور شیخوپورہ میں  دھند کے باعث ٹریفک حادثات بھی پیش آئے،جن میں 10سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے۔

دھند کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل ہونے کے باعث 20سے زائد ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔

لاہور سے اسلام آباد تک موٹروے کو بھی دھند کے باعث بند کردیاگیا۔صبح کے وقت لاہور شہر میں شدید دھند کے باعث شہریوں کو بھی آمدورفت میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

پنجاب میں بڑھتی دھند کے پیش نظر ترجمان موٹروے نے شہریوں کو دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال اور صبح کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔