طیارہ حادثہ:جاں بحق تمام پاکستانیوں کے لواحقین نےخون کے نمونے جمع کرادیئے

اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2016 07:21am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:طیارہ حادثے میں جاں بحق تمام پاکستانیوں کے لواحقین نے خون کے نمونے جمع کرا دیئے جبکہ3غیرملکی شہریوں کے لواحقین نے ڈی این اے کیلئے نمونے جمع نہیں کرائے ۔

 ایگزیکٹوڈائریکٹر پمز اسپتال ڈاکٹرالطاف کا کہنا ہے کہ رات میں حاصل شده تمام لواحقین کے خون کے نمونے آج لیبارٹریز بھیجیں گے ۔ ڈیسک تمام لواحقین کےڈی این اے لینے تک جاری رہے گا۔

  کوشش ہے کہ نعشیں بهی ڈی این اے رپورٹ کے فوری بعد لواحقین کے حوالے کردیں۔

واضح رہے کہ حویلیاں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 47 مسافروں کی میتیں اسلام آباد کے پمزاسپتال منتقل کی گئیں، جہاں صرف 8میتوں کی شناخت ہو سکی، جنہیں ان کے لواحقین کے بھی حوالے کر دیا گیا ہے  جبکہ باقی 39 میتوں کو روات کے سرد خانہ منتقل کردیا گیا ہے ۔