پاکستانـ امریکا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،طارق فاطمی

شائع 09 دسمبر 2016 07:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

واشنگٹن :وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

معاون خصوصی طارق فاطمی نے جمعے کو امریکی سینیٹر جان مکین سمیت  امریکی ماہرین خارجہ پالیسی  اور حکومتی نمائندوں سے واشنگٹن میں  ملاقات  کی جس میں انہوں نے  پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور امریکا کیلئے  پاکستان کے مؤقف سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا سیکیورٹی اور اقتصادی معاملات میں پاکستان کااسٹریٹجک پارٹنرہے  اور  ٹرمپ انتظامیہ کےآنےکےبعدپاک امریکا تعلقات میں مزیدبہتری کی امید ہے۔

 طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان نےدہشت گردی کےخاتمےکیلئےہزاروں جانوں کی قربانی دی ہے اور وزیراعظم نوازشریف بھارت اور افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات کیلئے کوشش کررہے ہیں ۔

 انہوں نے امریکی وفد سے ملاقات کے دوران  پاک بھارت تعلقات کی  کشیدگی اور افغانستان کے ساتھ تعلقات   پر بھی گفتگو کی،انہوں نے بتایا کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیا۔

امریکی سینیٹر جان مکین نے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو سراہا اور کہا کہ امریکا انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔