آرمی چیف قمر باجوہ کو آئی ایس آئی کی انسداد دہشت گردی پر بریفنگ
File Photoاسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو آئی ایس آئی کی جانب سے ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے ۔
دورے کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ان کا استقبال کیا ہے ۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ہے اور انسداد دہشت گردی سے متعلق آپریشنز سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقعے پر آرمی چیف نے ملکی دفاع کیلئے آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا ہے اور کہا کہ ملک کیلئے آئی ایس آئی کے جوانوں کی قربانیاں بھی لائق تحسین ہیں۔ آرمی چیف نے یادگارشہداء پر حاضری دی اور شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے ۔
جنرل قمر باجوہ نے بحیثیت سولہویں آرمی چیف انتیس نومبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے جس کے بعد ان کی جانب سے اہم تنصیبات اور مقامات کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے اور عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد جنرل قمر باجوہ کا یہ پہلا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔