پی پی، پی ٹی آئی اور اے این پی ریگولیٹری اتھارٹیز کے معاملے پر یک زبان
فائل فوٹواسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف اورعوامی نیشنل پارٹی نے ریگولیٹری اتھارٹیزکو وزارتوں کے ماتحت کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا ۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئےے کہا کہ فیصلے سے کرپشن میں اضافہ اور وفاق کمزورہوگا۔
' مشترکہ مفادکونسل کی منظوری کے بغیراتھارٹی کو وزارتوں کے ماتحت کیسے کیا گیا؟'
تحریک انصاف نے فیصلہ کو جمہوری نظام کوبادشاہت میں بدلنے کی ایک کوشش قراردیا ۔
پی ٹی آئی کے مطابق، وزیر اعظم نواز شریف نے شفافیت واحتساب کے نظام پرکاری ضرب لگانے کی کوشش کی ، نوازشریف حکومت ، بیوروکریسی اورریاستی اداروں کو قواعد سے آزاد کرنا چاہتے ہیں ۔
عوامی نیشنل پارٹی نے بھی حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت دباؤ میں غلط فیصلے کررہی ہے اور وہ ہرفورم پرحکومتی غیرقانونی اقدام پرآوازاٹھائے گی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔