وزیراعظم  ہاؤس نے مشرف کا بیان مسترد کر دیا

شائع 21 دسمبر 2016 04:55am
فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس نے جنرل پرویز مشرف کی جانب سے دو میجرجنرلز سے متعلق بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے کبھی ایسے دو افسروں کو ہٹانے کا نہیں کہا تھا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ، سابق صدر پرویز مشرف اور وزیراعظم نوازشریف کے درمیان کبھی بات نہیں ہوئی تھی اور مشرف کا اس حوالے سے ٹیلی ویژن کو دیا گیا انٹرویو غیرحقیقی اور من گھڑت ہے۔