کراچی کا امن ہرقیمت پربرقراررکھا جائے گا،مراد علی شاہ

شائع 21 دسمبر 2016 07:44am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  اورکورکمانڈرکراچی جنرل شاہد بیگ مرزا  نے وزیراعلیٰ سے ان کے دفترمیں ملاقات کی اوردہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کی حکمت عملی پرغورکیا۔

اس دوران وزیراعلیٰ  سندھ اور کورکمانڈر نےکراچی کی موجودہ صورتحال پر  سختی سے نمٹے جانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کاکہنا ہے کہ دونوں کے درمیان  کراچی کا امن  مستحکم کرنے کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

مراد علی شاہ  کا کہنا تھا کہ امن کیلئے ہم  نے بڑی قربانیاں  دی ہیں ،ہم کسی کو کراچی کا امن خراب  نہیں کرنے دیں گے۔

دونوں رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ٹارگٹڈ آپریشن  کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کررہے ہیں۔