کراچی: زرداری کے استقبال کیلئے ریلی منسوخ

شائع 21 دسمبر 2016 08:58am

ZRDRI

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدرآصف علی زرداری کے استقبال کے لیے شارع فیصل پرنکالی جانے والی استقبالیہ ریلی منسوخ کردی ۔

پیپلزپارٹی کے سربراہ زرداری کی وطن واپسی پراستقبال کے لیے انتظامات آخری مراحل میں ہیں اور اس مقصد کیلئے وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے استقبالیہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔

پی پی پی کےسینیٹرسعید غنی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی تکالیف کے پیش نظرشارع فیصل پرریلی نہ نکالنے کا فیصلہ کیا  گیا۔

خیال رہے کہ سابق صدرجمعہ 23 دسمبرکی سہ پہرتین بجے دبئی سے خصوصی جہازکے ذریعہ کراچی پہنچیں گے اوراولڈ ٹرمینل پران کے استقبال  کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ائیرپورٹ اولڈ ٹرمینل پراستقبال اورجلسہ عام کے لیے سول ایوی ایشن سمیت متعلقہ اداروں کودرخواست دے دی گئی ہے۔