'مشرف نے ڈنڈے کے زور پر ریفرنڈم کرایا'
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف-فائل فوٹولاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر)پرویزمشرف نے ڈنڈے کے زور پر ریفرنڈم کرایا اوران کے دور میں این ایف سی ایوارڈ پر عمل درآمد نہیں ہوا۔
بدھ کو لاہورمیں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا گزشتہ 70برس میں بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا ۔
شہبازشریف کے مطابق، مہران اور بولان کی وادیوں کے بغیرپاکستان ادھورا ہے، سی پیک منصوبے میں بلوچستان کا حصہ سب سے زیادہ رکھا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک پاکستان میں بلوچستان کا کردار کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔