ایس بی اے: غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن

اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2016 05:44am
File Photo File Photo

کراچی : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی میں غیرقانی تعمیرات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا۔

آج نیوز کی خبر پرسندھ بلڈنگ کنٹرول  اتھارٹی کا عملہ حرکت میں آگیا۔ کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ ڈائریکٹر ایس بی سی اے علی مہدی نے  چھبیس غیرقانونی تعمیرات مسمار کرادیں۔

گلشن اقبال اورگلستان جوہر کے علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات گرائی گئیں۔ ہفتے کے روز آج نیوز پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کرپشن کیخلاف خبر نشر ہوئی تھی۔

ڈائریکٹر ایس بی سی اے علی مہدی نے کہا ہے کہ تمام غیرقانونی تعمیرات کی فہرست تیار کرلی ہے اور آخری غیرقانونی تعمیر کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔