انصاف کے حصول میں دشواری، بلاول کی تنقید

اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2016 05:44am
File Photo File Photo

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ملک میں نظام انصاف کی فراہمی  کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

آرٹس کونسل میں تقریب خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جس ملک میں بے نظیرکے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایاجاسکا ایسی جگہ ہرعورت اور بچے کوانصاف دلانا کیا آسان ہوگا؟۔

اپنی تقریر میں بلاول نے زور دیا کہ انصاف کیلئے قانون اوراس پرعمل کیلئے ذہن سازی کرنا ہوگی۔

بلاول کے آرٹس کونسل کے دورے کے دوران ان کے ساتھ ہمشیرہ بختاور بھٹو، پی پی رہنما قائم علی شاہ اور آغا سراج درانی بھی ہیں۔ وہ آرٹس کونسل میں نفیسہ شاہ کی کتاب کی تقریب رونمائی کیلئے پہنچے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=orUc1e4lCuo&feature=youtu.be