نواز شریف بوسنیا سے تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے پرعزم
File Photoوزیراعظم نواز شریف نے بوسنیا سے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف سے بوسنیا کے ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے تعلقات کو نئی سطح پر لے جائیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ اس موقعے پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کا وفد جلد بوسنیا کا دورہ کرے گا۔
نواز شریف تین روزہ دورے پر بوسنیا ہرزےگونیا پہنچے ہوئے وہاں پر وہ ملکی قیادت کے علاوہ دیگر تجارتی اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کرینگے۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ اہلیہ کلثوم نواز بھی ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔