یمن میں بحری جہاز پر راکٹ حملہ، سات پاکستانی جاں بحق
File Photoکراچی : یمن کی سمندری حدود میں بحری جہاز پر راکت حملے میں سات پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔
معروف سماجی رہنما انصار برنی نے کہا ہے کہ یمن کی مندری حدود میں کارگو بحری جہاز پر راکٹ حملہ کیا گیا جہاز میں آٹھ پاکستانی سوار ہیں۔
انصار برنی نے مزید بتایا کہ ایم وی جویا نامی ایرانی جہاز مصر سے خلیج جا رہا تھا اور جہاز میں کپتان انیس الرحمان سمیت عملے کے سات افراد سوار تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاز پر حملے کے بعد آفیسر کبیر نے کود کر جان بچائی اور کبیر نے ہی پاکستانی شپ ایجنٹ کو حملے کی اطلاع دی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔