نیب میں پلی بارگین کی گونج سینیٹ میں پہنچ گئی
File Photoاسلام آباد: نیب میں پلی بارگین کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ۔
اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایوان بالا کے چیئرمین رضا ربانی نے کہا ہے کہ جب سے پلی بارگین کی خبرسنی ہے بیمار ہوگیا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب کرپشن روکنے میں ناکام ہوگیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے بھی میگا کرپشن اسکینڈل میں پلی بارگین کو شرمناک کہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل امانت و دیانت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب کرپشن کی سرپرستی کرتا ہے جسے بند کردینا چاہیے۔
میگا کرپشن میں نیب نے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی تھی اور دعویٰ کیا ہے کہ مشتاق رئیسانی نے پلی بارگین کی جزوی رقم فراہم کردی ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔