الیکشن میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست دینگے، فضل الرحمان

شائع 25 دسمبر 2016 01:33pm
File Photo File Photo

کوہاٹ: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کو بدترین شکست دیں گے۔

کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مغرب اسلام کو انتہا پسند قرار دینے کے لئے برسرپیکار ہے اور موجودہ جنگ بھی اس ایجنڈے کا ایک حصہ ہے اس ایجنڈے کو تکمیل دینے کے لیے انہوں نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے سیاسی جماعتیں بھی بنا لی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا کہ عمران خان اس ایجنڈے کو فروغ دینے کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں لیکن ہم ان کے سامنے ایک سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب اور امریکا نے ہر دور میں مظلوم مسلمانوں اور انسانوں کو قتل کیا اور موجودہ جنگ کو بھی عالمی جنگ تصور کر رہے ہیں جس میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے