وزیراعظم آج چشمہ کے تیسرے ایٹمی پلانٹ کا افتتاح کریں گے
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف آج چشمہ کے تیسرے ایٹمی پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔
چین کے تعاون سے تیار کردہ منصوبے سے یومیہ 340 میگاواٹ بجلی پیدا ہوسکے گی۔
سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آج میانوالی کے قریب چشمہ نیو کلیر پلانٹ تھری کا افتتاح کریں گے۔
پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور چین کے قومی جوہری کارپوریشن ادارہ کے اشتراک سے تیار کردہ یہ پلانٹ 340 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دےگا۔
دیگر جوہری توانائی منصوبوں کی طرح یہ پراجیکٹ بھی تمام تر جدید عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔
حکومتی اعلان کے مطابق چشمہ کا چوتھا نیوکلیر پلانٹ آئندہ سال مکمل ہوگا۔
واضح رہے کہ کراچی میں بھی نیوکلیر پلانٹ ٹو اور تھری کی تعمیر جاری ہے۔ ملک میں سال 2030 تک ایٹمی توانائی سے 8800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔