سندھ ہائی کورٹ کا اے ڈی خواجہ کے تبادلے پر حکم امتناع جاری
فائل فوٹوکراچی:سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے تبادلے پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ 12 جنوری تک ان کا کہیں بھی تبادلہ نہ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ کی جبری رخصتی سے متعلق درخواست ہوئی ، درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔
سماعت کے دوران درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ اے ڈی خواجہ سندھ پولیس کے قابل افسرہیں ان کے تبادلے سے سندھ سمیت خصوصا ًکراچی میں جاری آپریشن متاثر ہو گا۔
لہٰذا عدالت نے آئی جی سندھ کے تبادلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔
واضح رہے کہ اے ڈی خواجہ گزشتہ 8 ماہ سے آئی جی سندھ(انسپیکٹر جنرل آف پولیس) کے عہدے پر فائز تھے۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔