پاکستان طویل عرصہ بعد درست سمت میں جا رہا ہے'،مریم اورنگزیب'

شائع 28 دسمبر 2016 07:37am
وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب  -فائل فوٹو وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب -فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب  کا کہناہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی دیمک نے غیر ملکی سرمایہ کاری اور  معیشت کو تباہ کیا ہے۔

'مریم اورنگزیب  نے کہا کہ 'پاکستان طویل عرصہ بعد درست سمت میں جا رہا ہے۔

ایوان صنعت و تجارت اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ افراط زر میں ریکارڈ کمی کے علاوہ اقتصادی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ 'چند ماہ کیلئے ہی سہی ہم نے زیرو لوڈ شیڈنگ کر کے دکھائی'،ان کا کہنا تھا  کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مریم اورنگزیب  نے مزید کہا کہ صنعتی اور کاروباری شعبوں کا سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے،اسلام آباد کے تمام سرکاری اسکولوں میں جدید کمپیوٹر، لینگویج اور سائنس لیبس قائم کی جائیں گی۔