صدر ممنون حسین سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات
File Photoاسلام آباد: صدرممنون حسین سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی،صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آئی ایس آئی کی قربانیاں قابل تحسین ہیں ادارہ دشمنوں کے مذموم عزائم کوشکست دے گا۔
صدرممنون حسین سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے ملاقات کی، صدر ممنون حسین نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈی جی آئی ایس آئی مقررہونے پرمبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ وسیع تجربے اورپیشہ ورانہ مہارت سے ذمہ داریا ں ادا کرینگے اور آئی ایس آئی قوم کی توقعات پرپورا اترے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آئی ایس آئی کا کردارقابل تعریف ہیں اور ملک کے اعلی انٹیلی جنس ادارے کی قربانیاں قابل تحسین ہیں ،ادارہ دشمنوں کے مذموم عزائم کوشکست دے گا۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔