آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا افغان صدر کو ٹیلی فون
فائل فوٹوراولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر کو فون کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغان چیف ایگزیکٹو اور افغان آرمی چیف کو بھی ٹیلی فون کیا ہے۔
آرمی چیف قمر باجوہ نے افغان قیادت سے سال نو پر نیک خواہشات کا اظہارکیا اورآئندہ سال ساتھ مل کر چلنے اورقیام امن کی کوشش جاری رکھنے کا عزم بھی کیا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک میں امن خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔
افغان لیڈر شپ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو افغانستان دورے کی دعوت بھی دی۔
#COAS called Afg President, CE & Army Chief on tel. Conveyed best wishes for 2017 & pledged to work together for peace in the region. Cont..
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) December 31, 2016
#COAS said that peace in both countries is in greater interest of the Region. Afghan ldrship invited COAS for a visit to Afghanistan.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) December 31, 2016











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔