آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا افغان صدر کو ٹیلی فون

شائع 31 دسمبر 2016 04:27pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر کو فون کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے  افغان چیف ایگزیکٹو اور افغان آرمی چیف کو بھی ٹیلی فون کیا ہے۔

آرمی چیف قمر باجوہ نے  افغان قیادت سے سال نو پر نیک خواہشات کا اظہارکیا اورآئندہ سال ساتھ مل کر چلنے اورقیام امن کی کوشش جاری رکھنے کا عزم بھی کیا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک میں امن خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔

افغان لیڈر شپ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو افغانستان دورے کی دعوت بھی دی۔