سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، ٹریفک کی روانی متاثر

اپ ڈیٹ 03 جنوری 2017 07:57am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:سندھ کے مختلف علاقےشدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، حد نگاہ کم ہونے سے ہرقسم کی ٹریفک کی روانی متاثرہے۔

موسم بدلتے ہی سندھ بھر میں دھند کا راج ہوگیا آج بھی صبح کا آغازدھند سے ہوا۔سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد اور سمیت سندھ کے دیگرعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

دھند کے باعث کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے، 10 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔