تشددکاشکار طیبہ کی پھو پھی زیرحراست
فائل فوٹواسلام آباد:اسلام آباد میں جج کی رہائش گاہ پرتشدد کا شکارہونے والی بچی طیبہ کا تاحال سراغ نہیں مل سکا۔
سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے بعد تشدد کا شکارہونے والی بچی کی تلاش کےلیےانتظامیہ کی کوششیں جا ری ہیں۔
تین جنوری کوفریقین میں صلح کے بعد طیبہ کووالد محمد اعظم کے حوالے کیا گیا جس کے بعد سے طیبہ کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
عدالت کے حکم پربنائی گئی ٹیم نے بھی کام تیز کردیا ہے،اسلام آباد پولیس نے جڑانوالہ سے طیبہ کی پھوپھی کو حراست میں لے لیا ہے،پٹھان بی بی نامی خاتون صلح نامہ کے بعد حوالگی کے وقت طیبہ کے والدین کے ہمراہ تھی۔
اس کے ساتھ پولیس نے نادرہ نامی خاتون کے گھرمیں بھی چھاپہ مارا تاہم خاتون کی غیرموجودگی میں اس کے بیٹے کوحراست میں لے لیا۔
پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں تاہم پولیس ابھی تک طیبہ کوتلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔