Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

وفاقی حکومت قومی اسمبلی میں منی بجٹ آج پیش کرے گی

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2018 10:33am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت قومی اسمبلی میں منی بجٹ آج پیش کرے گی،وزیرخزانہ اسد عمر بجٹ پیش کریں گے۔

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں منی بجٹ پیش کیا جارہا ہے،ضروریات زندگی کی 500 اشیا پر ڈیوٹی میں اضافہ متوقع ہے، جس سے مو بائل فون، اے سی، فریج اور سگریٹ مہنگے ہونے کا امکان ہے۔

پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل فنانس بل کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، اس سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس آج صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس وقت سخت معاشی دباؤ سے دوچار ہے، اب وقت ضائع کئے بغیر سابقہ حکومت کی جانب سے اپنے آخری دنوں میں دیئے جانےوالے بجٹ کے منفی اثرات سے نکلنا اور ریونیو کو بڑھا کر امور مملکت چلانا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے مجوزہ منی بجٹ میں 500 سے 750 درآمدی اشیا پر ریگولیٹری اور کسٹم ڈیوٹی بڑھائے جانے کاامکان ہے۔

 مختلف اشیا پر کسٹم ڈیوٹی 2 سے 3 فیصد بڑھنے کا امکان ہے، سگریٹ اور پر تعیش اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر منقولہ جائیدادوں اور اثاثوں پرویلتھ ٹیکس لگانے، موبائل فون کی درآمد پر ٹیکس بڑھانے، موبائل فون پر ڈیوٹی 6 فیصدتک کئے جانے، ترقیاتی بجٹ میں 140 ارب روپے کمی، ترقیاتی بجٹ 800 کے بجائے 660 ارب روپے مختص کرنے، میک اپ کے سامان پر ڈیوٹی بڑھانے، کاسمیٹکس اشیا مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔

موبائل فون کے پرزہ جات و دیگرآلات پر ڈیوٹی بڑھنے کاامکان ہے، اس کے علاوہ اے سی، فریج، ڈیپ فریزر، ایل ای ڈیز سمیت الیکٹرانس کا سامان مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div