Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کیلئےسر عام پھانسی کی تجویز

اپ ڈیٹ 07 جنوری 2019 11:06am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کیلئے سر عام پھانسی اور فحش ویڈیوز بنانے اور بیچنے والے کیلئے 7 سال قید اور 35 لاکھ روپے جرمانے کی سزا تجویز کر دی۔

پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینٹر رحمان ملک کی زیرصدارت ہوا ،اجلاس میں کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی اور فحش ویڈیوز بنانے سے متعلق بحث کی گئی ۔

وزیر داخلہ مملکت شہریار آفریدی بولے بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعیات میں اضافہ ہو رہا ہے، ان جرائم کیلئے سخت سزا تجویز کرنے کی ضرورت ہے۔

کمیٹی نے کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کیلئے سرے عام پھانسی اور فحش ویڈیوز بنانے اور بیچنے والے کیلئے 7 سال قید اور 35 لاکھ روپے جرمانے کی سزا تجویز کر دی۔

کمیٹی اراکین نے ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے سے متعلق وزیر داخلہ مملکت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے بہتر لاحہ عمل طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کمیٹی نے ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے اہلخانہ کو ایف آئی اے کے ہی اہلکاروں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔

ڈی پی اوایبٹ آباد نے بچی کو ریپ کے بعد قتل کرنے کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیرداخلہ مملکت شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ اس کیس کے ملزم کو سر عام پھانسی ہونی چاہیے،جس پرسینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ سرے عام پھانسی کا بل سینیٹ میں ہم اور اسمبلی میں وزیر مملکت داخلہ پیش کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div