Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2019 01:34pm
فائل فوٹو

لاہور :احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے آشیانہ اقبال اسکینڈل ریفرنس کی سماعت کی۔

عدالت میں ملزم فواد حسن فواد، احد چیمہ اور شاہد شفیق سمیت دیگر ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔ریفرنس کے 2گواہ شکیل احمد اور ثاقب الرحمان بھی پیش ہوئے۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے شہباز شریف کی کمر درد کے باعث ان کی حاضری معافی کی۔ آشیانہ اقبال سکینڈل میں گواہ کے بیان کے دوران حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز ریفرنس میں پیش ہوئے۔

عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کرتے ہوئے 30اکتوبر کو دوبارہ طلب کرلیا ۔

عدالت نے شہباز شریف کی آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کیس میں حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

حمزہ شہباز کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے کی۔حمزہ شہباز کی حاضری کے بعد سماعت تیس اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div