Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

سندھ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

شائع 19 اکتوبر 2019 06:32pm
فائل فوٹو

سندھ حکومت نے چہلم امام حسین کے پیش نظر صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق چہلم امام حسین پر امن و امان قائم کرنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

 اعلامیے کےمطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد اسلحہ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر پابندی ہوگی، دیگر تمام اجازت نامے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

محکمہ سندھ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 20 اکتوبر کی رات 12 بجے سے صوبے بھر میں چوبیس گھنٹے تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق بارہ سال سے کم عمر بچے، بزرگ ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div