Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

مریم نواز کو والد کے ساتھ اسپتال میں رہنے دیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

شائع 24 اکتوبر 2019 05:55pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو ہدایت دی ہے کہ مریم نواز کو اپنے والد نواز شریف کے پاس اسپتال میں رہنے دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق،وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے رابطہ کیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مریم نواز کو والد کے پاس اسپتال میں رہنے دیا جائے ۔

پی ٹی آئی رہنماء نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مریم نواز کو والد کی تیمارداری کی اجازت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نوازکو والد کےپاس اسپتال میں رہنےکی اجازت مل گئی،مریم نوازاسپتال میں رہ کروالدکی دیکھ بھال کرسکتی ہیں۔

اس حوالے سے وفاقی حکومت نےپنجاب حکومت کوہدایات جاری کردیں،مریم نواز کو آج ہی اسپتال منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div