Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

وزیر اعظم کی ترکی کے96ویں قومی دن پرترک صدر کو مبارکباد

شائع 28 اکتوبر 2019 04:20pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے ترکی کے96ویں قومی دن پرترک صدر رجب طیب اردوان کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ترکی کے 96 ویں قومی یوم جمہوریہ پر مبارک باد دیتے ہوئے ترک صدر اردوان کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ ترک بہادر عوام نے نو آبادیاتی قوتوں کے سامنے جرأت کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے خط میں لکھا کہ ترک عوام کے جرأت مندانہ اقدام نے دنیا کو متاثر کیا ہے، فخر ہے ہمارے آبا و اجداد نے اس وقت ترک بھائیوں کا ساتھ دیا، پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات تاریخی، مذہبی، اور ثقافتی دوستی کی مثال ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان ترکی کو قریبی دوست اور بھائی سمجھتا ہے، دونوں ممالک میں تاریخی تعلقات کی مضبوطی کے لیے پر عزم ہیں، دونوں ممالک کے عوام باہمی روابط کے فروغ اور خطے میں استحکام کے لیے مل کر کام کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div