Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے درخواست ضمانت دائر کردی

اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2019 11:00am
فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کو عدالت سے ریلیف ملنے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ۔آصف علی زرداری اورفریال تالپورنے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو عدالت سے ریلیف ملنے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ریلیف کےلیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

آصف زرداری نے طبی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔

 ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرمیں موقف اپنایا کیا کہ آصف زرداری مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہیں اور 24گھنٹے طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے،عدالت طبی حالات کی سنگینی کے پیش نظر درخواست ضمانت منظور کرے۔

آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جانب سے بھی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دی گئی ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائردرخواستوں میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div