کورونا وائرس: آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے اہم سفارشات پیش کردیں
دبئی: آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی نے کورونا کے باعث گیند کو چمکانے کیلئے تھوک اور پسینے کے استعمال پر پابندی کی سفارش کردی، فیصلہ 28 مئی کو کیا جائے گا۔
کورونا وائرس کا خطرہ، تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی کا امکان ہے جبکہ گیند کو پسینے سے چمکانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ماہرین نے کہا کہ تھوک کے ذريعے وائرس پھيلنے کا خطرہ ہے لہذا پابندی لگائی جائے۔
میچز میں مقامی امپائرز کا استعمال اور ٹیموں کو ایک اضافی ریویو دینے کی بھی سفارش کی گئی۔ منظوری آئی سی سی کی 28 مئی کو ہونے والی میٹنگ میں دی جائے گی۔
مزید خبریں
دورہ آئر لینڈ سے قبل کرکٹرز کی پریکٹس، بیٹنگ کی بڑی خامی کی نشاندہی
اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستانی ٹیم کی جیت سے میچ کی شروعات
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
پی ایس ایل 10 کے میچز کب اور کہاں ہونگے ؟
ٹی 20 ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان، کتنے پاکستانی امپائرز شامل
آئی سی سی سالانہ ٹیم رینکنگ جاری: ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں پاکستان کا کونسا نمبر؟
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.