ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان
لاہور:آئندہ چندروز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج لاہور سمیت فیصل آباد، ملتان اور پنجاب کے دیگر شہروں میں موسم مرطوب ، آندھی اور بارش کاامکان ہے ۔
لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30،فیصل آباد میں 34،ملتان میں38جبکہ سرگودھامیں درجہ حرارت34ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.