فواد چوہدری کی شہبازشریف کی ایوان سے غیرحاضری پر تنقید
اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کی ایون سے غیر حاضری پرتنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف سے واپسی کی تاریخ پوچھی جائے یا پھرنئےاپوزیشن لیڈرمنتخب کرنے کا عمل شروع کیا جائے۔
وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شہبازشریف کی ایوان سے غیرحاضری پر تنقید کی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی کوخط لکھا ہے کہ اپوزیشن لیڈرطویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہےاورپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلےچھوڑ چکے ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مزیدکہا کہ قانون سازی میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہے اوروہ خصوصی مراعات بھی لے رہے ہیں،ان کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ اپوازیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لا رہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑ چکے ہیں،قانون سازی میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہے، اور وہ خصوصی مراعات بھی لےرہے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 21, 2020
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان حالات میں شہبازشریف سےاسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائےاور یا پھر نئےاپوزیشن لیڈرمنتخب کرنےکے عمل کا آغاز کیا جائے کیونکہ قائدحزب اختلاف کا عہدہ لمبے عرصےتک خالی نہیں رکھا جاسکتا ۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ شہبازشریف نوازشریف کی واپسی کی گارنٹی دے کر خود بھی غائب ہوگئے۔
ان حالات کے مد نظر یا تو شہباز شریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے اور یا پھر نئےاپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کیلئے پراسسس کا آغاز کیا جائے، کیونکہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ لمبا عصہ خالی نہیں رکھا جا سکتا۔ شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 21, 2020
Comments are closed on this story.