وفاق نے میئر اسلام آباد کی بحالی کا عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا
وفاق نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی بحالی کا عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی گئی۔
میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی بحالی کا عدالتی فیصلہ وفاق نے چیلنج کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی گئی۔
وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے اپیل دائر کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شیخ انصر عزیز کی بحالی کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
سنگل بنچ نے 21 مئی کو شیخ انصر عزیز کو عہدے پر بحالی کا حکم دیا تھا۔
سنگل بنچ نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر شیخ انصر عزیز کی معطلی پر حکم امتناع جاری کیا۔
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.