Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کا آغاز

اپ ڈیٹ 18 جون 2020 04:33pm
فائل فوٹو

کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔آج شام سات بجتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متاثرہ مقامات پر دکانیں اور تجارتی مراکز بند کرادیے ہیں۔مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

شہر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے کورونا ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کرکے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کی تھی ۔جس پر کمشنر کراچی نے ان تمام علاقوں کو 15روز کےلئے سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

ضلع کورنگی میں اللہ والا ٹاؤن، ناصر کالونی ، پی اینڈ ٹی کالونی دارلالسلام، لانڈھی، معین آباد، ملت ٹاﺅن ، الفلاح سوسائٹی، ملیر ہالٹ، سی اے اے کالونی،کینٹ بازار،اولڈ اقبال آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

ضلع جنوبی میں یوسی کراچی کنٹونمنٹ بورڈ بزرٹہ لائن، لی مارکیٹ، برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ، صدر،اردو بازار، خیابان بدر خیابان محافظ ،آگرہ تاج نمبر دو،بہار کالونی کو بند کیا جائے گا۔

محمد علی سوسائٹی، بہادرآباد،بلاک 14، عیسی نگری، سچل گوٹھ، صفورہ گوٹھ، گلستان جوہر بلاک تیرا، جمشید ٹاؤن پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹو، طارق روڈ، جہانگیر روڈ ،تین ہٹی کو لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

ضلع غربی میں نیول کالونی، سعیدآباد میں ایریا پانچ جی، میٹروول میں بلاک تھری،فرنٹیر کالونی میں سیکٹر چار اور پانچ،گلشن معمار، خدا کی بستی فیز نمبر ٹو شامل ہیں۔

ضلع ملیر میں گلشن حدید، جناح اسکوائر، جیکب لائن مین کمرشل  مارکیٹ روڈ، مجید کالونی، داؤد چورنگی سے 89 پیٹرول پمپ تک ، قائد آباد، شامل ہیں۔

ضلع وسطی میں مین گلبرک، جوہرآباد کے علاقے، نارتھ کراچی میں باغ غازی اپارٹمنٹ، نارتھ کراچی کی گلیاں، انار کلی مارکیٹ کو بند کیا جائے گا۔

ان تمام علاقوں میں صرف گروسری اور  فارمیسی کی دکانیں کھل سکیں گی۔

بغیر ماسک آمدورفت کی اجازت نہیں ہوگی، گھر کا صرف ایک شخص  شناختی کارڈ دکھا کر ضروری اشیاء خرید سکے گا۔