Aaj News

اتوار, جون 02, 2024  
24 Dhul-Qadah 1445  

گھوٹکی میں ڈاکوؤں کاپولیس کی بکتر بند پر راکٹ حملہ،ایک اہلکارشہید

گھوٹکی میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف آپریشن جاری...
شائع 03 جولائ 2020 11:24am

گھوٹکی میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف آپریشن جاری ہے،ڈاکوؤں کےپولیس کی بکتر بند پر راکٹ حملےمیں ایک اہلکارشہیداور2ایس ایچ اوزسمیت 7اہلکارزخمی ہوگئے۔

گھوٹکی میں اوباڑو کے علاقے کچےمیں عمر شر گینگ کیخلاف پولیس کا آپریشن کئی روز سے جاری تھا ،پولیس کی جانب سے پیش قدمی کرنے پر ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے پولیس کی بکتربند گاڑی پر راکٹ سے حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 2ایس ایچ اوز سمیت 7پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اوباڑو اور میرپورماتھیلو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی اہلکار زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئےچل بسا،زخمیوں میں تھانہ خانپورمہر اور جروار کے ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو کچے کی طرف روانہ کردیا گیا ۔