Aaj TV News

BR100 4,439 Increased By ▲ 19 (0.44%)
BR30 22,677 Increased By ▲ 65 (0.29%)
KSE100 42,505 Increased By ▲ 170 (0.4%)
KSE30 18,046 Increased By ▲ 102 (0.57%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 288,047 747
DEATHS 6,162 9

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کہتےہیں بلاول بھٹونےکل ایک رپورٹ پیش کی تھی جوخودپیپلزپارٹی کےخلاف ہے۔پی پی نےسوئی صدرن کاایم ڈی لگایاپوچھ ہم سےرہےہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کہاگیاابراج گروپ کےمالک علی نقوی عمران خان کےدوست ہیں۔دوست ہمارےہیں، دوستیاں آپ نبھاتےہیں،الزام ہم پرلگاتے ہیں۔دوست ہماراہے،ابراج گروپ کونوازآپ رہےہیں،آخر کیوں؟

انہوں نے کہانقوی صاحب کوپیپلزپارٹی حکومت میں کیوں اتنانوازاگیا؟پیپلز پارٹی کی چارج شیٹ ہم پر تھونپ دی گئی۔اس بات پراعترض نہیں کہ نقوی صاحب ہمارےدوست ہیں۔اعتراض اس بات پرہےکہ پیپلزپارٹی نے 5.8 بلین کاٹیکالگایا۔

وفاقی وزیر نے کہان لیگ کا بیانیہ آرہا ہے حکومت نے تباہی مچا دی۔ہم کہتے ہیں انہوں نےبدعنوانی کی، ملک کو لوٹا۔ن لیگ کےفنانس منسٹر ملک سے بھاگےہوئےہیں۔

فیصل واوڈانےاپوزیشن کےساتھ ٹی وی مناظروں کی پیشکش بھی کی۔

انہوں نے کہابلاول کی پریس کانفرنس پرکل جواب دےدیاتھا۔ہماری عادت ہے قرض سود سمیت واپس کرنے کی۔ کے الیکٹرک سے بینک گارنٹیز نہیں لی گئیں۔پیپلز پارٹی کے دور میں کے الیکٹرک کو نوازا گیا۔