Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

انٹرا اسکواڈ میچ: پہلے روز کا کھیل ختم، وائٹس کی پوزیشن مضبوط

ڈربی: انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کی ڈربی شائر میں...
شائع 25 جولائ 2020 12:48am

ڈربی: انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کی ڈربی شائر میں تیاریاں جاری، قومی کھلاڑی دوسرے چار روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں ان ایکشن ہیں جس کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی گرین کے 113 رنز کے جواب میں پی سی بی وائٹس نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنالئے۔ فواد عالم 18 اور کپتان سرفراز احمد 6 رنز کے ساتھ دوسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔

پی سی بی وائٹس کو گرین کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 25 رنز درکار ہیں جبکہ اُن کی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرتے ہوئے پی سی بی وائٹس نے گرین ٹیم کو سہیل خان اور دیگر گیند بازوں کی شاندار بولنگ کی بدولت محض 113 رنز تک محدود کردیا تھا۔

گرین ٹیم کی جانب سے بابر اعظم نے سب سے زیادہ 32، محمد رضوان 18 اور شاداب خان 11 رنز بنانے میں کامیاب رہے، اس کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

وائٹ ٹیم کی جانب سے سہیل خان نے لاجواب بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا، اس کے علاوہ فہیم اشرف نے دو جبکہ عمران خان اور کاشف بھٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

اسکور کارڈ:

پی سی بی گرین: 113/10

پی سی بی وائٹ: 88/3

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div