Aaj News

اتوار, جون 02, 2024  
24 Dhul-Qadah 1445  

تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفرمرزا کے استعفے کے نوٹی فکیشن جاری

وزیراعظم نے معاونین خصوصی تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفرمرزا کے...
شائع 29 جولائ 2020 07:22pm

وزیراعظم نے معاونین خصوصی تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفرمرزا کے استعفے منظور کرلئے۔

کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ معاونین خصوصی تانیہ ایدروس اورڈاکٹر ظفرمرزاکےاستعفےمنظور کرلیے گئے۔ وزیراعظم کی منظوری کےبعد کابینہ ڈویژن نےنوٹی فکیشن جاری کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دے دیا۔

تانیہ ایدروس کا کہنا ہے کہ دہری شہریت کے مسئلے پر ان پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے جس کی وجہ سے انھوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی اپنے استعفے کے بعد بیان جاری کیا اور کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کےکہنےپرپاکستان آیاتھے۔

ظفر مرزا کاکہنا تھا کہ وہ عالمی ادارہ صحت کو چھوڑ کرپاکستان آئے تھے،انہوں نےپاکستان کیلئےمحنت اور ایمانداری سےکام کیا،پاکستان کیلئےکام کرنا میرےلئے اعزاز کی بات ہے۔